کتنے دن مسلسل بارشیں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

کراچی(وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے تین دن مسلسل بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سنا دی ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق محکمہ موسمیات نے 20 مارچ کے تک ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش ہونے جبکہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 مارچ تک بارشوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں 06سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔18 سے 20 مارچ کے دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، کشمیر، مری، اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔مسلسل بارشیں پنجاب، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بارانی علاقوں کے لیے مفید ہوںگی تاہم تیز ہواو¿ں/ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں