لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے زمان پارک آپریشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق عمران خان نے اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، آئی جی اور سی سی پی او فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میری غیر موجودگی میں غیر قانونی طور پر زمان پارک میں آپریشن کیا گیا، تحریک انصاف کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آپریشن روکنے کا حکم جاری کرے،آئندہ آپریشن نہ کرنے سے متعلق چیف سیکریٹری ،انسپکٹر جنرل(آئی جی)پولیس اورنگران وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایات جاری کی جائیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Zaman-Par-Operation-1200x480.jpg)