گرفتاری کا امکان ،سابق امریکی صدر ٹرمپ نے احتجاج کی کال دے دی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے اپنی گرفتاری کا امکان ظاہر کر تے ہوئے احتجاج کی کال دے دی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر کارکنوں کے نام ایک پوسٹ میں اپنی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ٹرمپ کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ ان پر اگلے ہفتے فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔اگر ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہوتی ہے تو یہ کسی سابق امریکی صدر کے خلاف پہلا مجرمانہ مقدمہ ہوگا۔یاد رہے کہ امریکہ کی ہاوس آف ڈیمو کریٹس نے الزام عائد کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیرملکی تحائف سے متعلق قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے غیرملکی تحائف کا حساب نہیں دیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے زائد 100 تحائف کا حساب نہیں دیا۔رپورٹ میں سعودی عرب سے ملنے والے 16 تحائف کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن کی مالیت 45 ہزار ڈالر سے زائد تھی۔ تحائف میں ایک خنجر بھی شامل ہے جس کی مالیت 24 ہزار ڈالر تک ہے جبکہ ہندوستان سے ملنے والے 17 تحائف کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں