میڈیامعاشرےمیں موجود مثبت پہلووں کواجاگر کرے،خالدمسعود سندھو نے مرکزی مسلم لیگ کی پالیسی کھل کربیان کردی

لاہور ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ میڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ معاشرے میں موجود مثبت پہلووں کو اجاگر کیا جائے، ہماری سیاست خدمت،دوقومی نظریہ، ریاست کی مضبوطی اور رول آف لاءکے اصول پر مبنی ہے، ہم نے جب سے سیاست اور خدمت کے میدان میں قدم رکھا ہے ہمارا مقابلہ کوئی نہیں کرسکا کیونکہ ہم نے سچے جذبوں سے ملک قوم کی خدمت کا عزم کیا ہے، ہماری سیاست کی اولین ترجیح ریاست کو مضبوط کرنا اور ان پہلووں کو اجاگر کرنا ہے جس کی آج ریاست کو ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہارر خالد مسعود سندھو نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام سوشل میڈیا ورکشاپ میں شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سوشل میڈیا ہیڈ طہ منیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ جب بھی اس ملک پر کوئی آفت یا پریشانی آئی ہے تو قوم نے اپنے آفت زدہ بھائیوں کے لیے سب کچھ نچھاور کیا ہے لیکن افسوس کے ساتھ ان مثبت پہلووں کو میڈیا سے دور رکھا گیا ہے،اس میڈیا ورکشاپ میں موجود تمام شرکاءکی پیشہ وارانہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ریاست کے میں موجود مثبت پہلووں کو اجاگر کریں،میڈیا کے ذریعے ماحول کو بہتر اور سازگار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،اس وقت میڈیا کی وجہ سے قوم میں موجود اضطراب کی کیفیت کو دور کرنا ہے اور پازیٹویٹی سینس کو دکھانا ہے، ریاست کی کی مضبوطی اور ریاستی اداروں کی بہتری کے لیے جو جو کام میڈیا کے ذمے ہیں ان کو آپ نے اجاگر کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں