اسحاق ڈار کا ایٹمی اثاثوں پر بیان ،شاہ محمود قریشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر خزانہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اسحاق ڈار نے ایٹمی اثاثوں پر سینیٹ میں کھڑے ہوکر بیان کیوں دیا؟
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار کے بیان نے ملک میں ایک بحران کو جنم دیا، رضا ربانی بھی ان کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو اس پر اعتماد میں لیا جائے،سحاق ڈار کے بیان کی وضاحت ضروری ہے، سوال یہ ہے کہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں ایسا بیان کیوں دیا ؟ قوم جاننا چاہتی ہے کہ حکومت سے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے کیا کیا مطالبات کیے ہیں؟اسحاق ڈار سینیٹر اور وزیر خزانہ ہیں، وہ ایٹمی اثاثوں کی بات کر رہے ہیں، ہمارا ایٹمی نظام نہ صرف محفوظ ہے بلکہ انٹرنیشنل معیار پربھی پوراترتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا لاہور میں چادراور چہاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، مریم نوازمطالبہ کررہی ہیں کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے، ہم معاملات کو سیدھا کرنا چاہتے ہیں اور یہ کیا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا لاہور پولیس نے ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی، امجد خان نیازی پر تشدد کیا گیا، پولیس آپریشن کیا گیا تو اس وقت زمان پارک کی رہائش گا ہ پر عمران خان کی اہلیہ اور ملازمین کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں