اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان خان نیازی کو اسلام آباد جی 11جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ، جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ان کی پہلے ہی ضمانت منظور کر رکھی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حسان نیازی نے آ ج ناکے پر پولیس والوں کے ساتھ بدتمیزی کی اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے ، حیران کن طور پر پولیس کی جانب سے ابھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا بلکہ پہلے پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے بھانجے کو گرفتار کیا گیا ہے اور اب پولیس ان پر مقدمہ درج کرنے جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حسان نیازی سمیت پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی 3 اپریل تک 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں تھیں۔
