رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کب کھلیں اور کب بند ہوں گے؟اعلان ہو گیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک میں وفاقی سرکاری دفاتر کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق رمضان المبارک کیلئے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 7:30 سے دن 1:30 بجے تک ہوں گے۔جمعہ کو دفاتر کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب دس بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج 6 بج کر 41 منٹ پر غروب جبکہ چاند 7 بج کر 32 منٹ پر غروب ہو گا۔اگر چاند 22 مارچ کو نظر آ جاتا ہے تو پھر یکم رمضان المبارک بروز جمعرات 23 مارچ کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں