(ویب ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں یک دم بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عالمی مارکیٹ سونے کی قیمت میں7 ڈالر فی اونس کمی دیکھی گئی ہے ، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے ، پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہے، صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاو¿ 858 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 77 ہزار 726 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاو¿ 7 ڈالر کم ہو کر 1982 ڈالر فی اونس ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Gold-1-1200x480.jpg)