(ویب ڈیسک) سینیئر لکھاری اور مزاحیہ نگار انور مقصود اور اداکارہ ماہرہ خان کے لیے نامناسب اور سخت زبان استعمال کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر ڈاکٹر عرفان اللہ خان کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔
”پاکستان ٹائم‘ کے مطابق سینیٹر عرفان اللہ خان نے 20 مارچ کو انور مقصود اور ماہرہ خان کے لیے اردو زبان میں ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے لیے نامناسب زبان کا استعمال کیا۔
(ن) لیگ سینیٹر نے دونوں شخصیات کی ایک ویڈیو کلپ پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’ماہرہ خان کو مینٹل ہیلتھ پرابلم ہیں اور انور مقصود زائد العمر ہونے کے باوجود ہر وقت نشے میں رہتے ہیں‘۔
سینیٹر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ماہرہ خان کے کردار پرکتابیں لکھی جا سکتی ہیں، وہ پیسوں کے لیےانڈین اداکاروں کی خوشامد بھی کرتی ہیں جب کہ انور مقصود تعصب سے بھرے شخص ہیں’۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/03/Anwar-Maqsood-1-1200x480.jpg)