عاطف اسلم کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نےمداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے کہ اللہ نے انہیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کیساتھ نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ وہ اور ان کی اہلیہ بیٹے کے بعد ایک بیٹی کے بھی والدین بن گئے ہیں۔
نامور گلوکارنے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ان کی اہلیہ سارہ اور بیٹی مکمل صحتیاب اور خیریت سے ہیں،عاطف اسلم نے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار انتظار ختم ہوا ،میرے دل کی نئی ملکہ آگئی بچہ اور سارہ دونوں ٹھیک ہیں الحمداللہ اور ساتھ انہوں نے مداحو ں سے دعاوں کی بھی اپیل کی۔
دوسر ی جانب سے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے عاطف اسلم کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے،واضح رہے کہ عاطف اسلم نے اپنی بیٹی کا نام ”حلیمہ “رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں