دبئی(وقائع نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دبئی میں طبیعت خراب ہوگئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دبئی ہسپتال میں داخل آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری والد کی بیماری کا سن کر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی تھی،سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی ان کے ساتھ ہیں۔آصف زرداری سرجری کے بعد کئی دن تک ہسپتال میں ہی زیر علاج تھے تاہم اب ان کی صحت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے۔
