ویٹی کن(مانیٹرنگ ڈیسک)کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ہسپتال میں داخل ہو گئے۔ ترجمان ویٹی کن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس طبی معائنے کے لیے ہسپتال گئے ہیں۔ طبی معائنے کا وقت پہلے سے طے تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 86 سالہ پوپ فرانسس نے آج صبح ہفتہ وار اجتماع میں بھی شرکت کی تھی۔ ترجمان ویٹی کن سٹی کا کہنا تھا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پوپ فرانسس کے لیے خصوصی دعا کریں، آئیں ہم انہیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں، وہ بہت علیل ہیں، ہم خدا سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل پوپ فرانسس نے دورہ کینیڈا کے دوران اپنی بگڑتی صحت کی بنا پر عہدہ چھوڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی جسمانی توانائی محفوظ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ چرچ کی خدمت کر سکوں، عمر کی وجہ سے عہدہ چھوڑنے کے امکان سے متعلق سوچنا ہوگا، ماضی کی طرح اب سفر ممکن نہیں رہا، آفت نہیں آجاتی،پوپ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
