لاہور(وقائع نگار)پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے بھر میں کم از کم تنخواہ میں سات ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے رمضان المبارک میں اچھی خبر آ گئی۔پنجاب کی نگران حکومت نے کم از کم تنخواہ میں سات ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔کم از کم تنخواہ سات ہزار کے اضافے سے 32 ہزار روپے ہوگئی ہے۔حکومت نے تنخواہ میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ایسے میں کم آمدنی والے طبقے کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی دشوار ہو گیا ہے۔ ایسے میں پنجاب حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافہ کر دیا ہے۔
