لاہور(وقائع نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف آئین اور قانون کے مفرور مجرم ہیں، حکومتی بل انھیں ایک اور این آر او دینے کی کوشش ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور میں سابق اراکین اسمبلی اور وکلا سے ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ضرور ہے،حکومت کومعلوم ہونا چاہئے کہ سپریم کورٹ بھی سپریم ہے،پارلیمنٹ سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)سپریم کورٹ کو آئین کی پاسداری سے روکنا چاہتی ہے،آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے،پی ڈی ایم الیکشن روک کر قومی سلامتی سے کھیل رہی ہے۔حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آر او دینے کی کوشش ہے،سابق وزیرعظم آئین اور قانون کے مفرور مجرم ہیں،نوازشریف جب بھی واپس آئیں گے،جیل جائیں گے۔