لاہور میں جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورکے علاقے غازی آباد میں پولیس نے اربوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا،جعلی اسناد،اشٹام پیپر اور ٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑ لی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جعلی اسناد،جعلی اشٹام پیپر،جعلی ٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق کروڑوں روپے کے جعلی ایل ڈی اے کے کاغذات اوردیگر سرکاری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے سکینر،فوٹو کاپی مشینیں اوردیگر سامان قبضے میں لے لیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں شیردل خان اورتوقیر الیاس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں