شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور بحث چھڑ گئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق شعیب ملک کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بیٹے اذہان کے ہمراہ بیڈمینٹن کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی جس کا کیپشن انہوں نے لکھا ”کرکٹ +ٹینس= بیڈمنٹن “، شعیب ملک کی ویڈیو شیئر کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو شیئر کرنا شروع کر دی اور ان کے حمایتی اور ان کے مخالفین کے دوران نئی بحث نے جنم لے لیا ۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھا جانے والا سب سے زیادہ سوال یہ تھا کہ ویڈیو میں اذہان کی والدہ اور شعیب ملک کی بیوی سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کہاں ہیں؟
صارفین کو اس سوال کا جواب شعیب کی جانب سے تو نہیں ملا البتہ ہم بتا دیں کہ ثانیہ اس وقت بھارت میں ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے بھارت کے مشہور اور امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے کلچرل سینٹر کی اوپننگ تقریب میں شرکت کی تھی، اس تقریب میں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں