ہالی ووڈ اداکار کی جانب سے فلم میں ایک لفظ کا ایک کروڑ سے زائد معاوضہ لینے کا انکشاف

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ انڈسٹری ہمیشہ سے ٹرینڈ سیٹر رہی ہے ، جس کے حوالے سے اکثر و بیشتر دلچسپ قسم کی خبریں زیر گردش رہتی ہیں کبھی یہ خبریں فلم سے متعلق ہوتی ہیں تو کبھی ان میں کام کرنے والے اداکار اور ان کے کرداروں سے متعلق ہوتی ہیں ، لیکن اب جو خبر سامنے آئی ہے وہ چونکا دینے والی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہالی ووڈ سٹار ”کیانو ریوز “ نے منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے جو یہ ہے کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم میں ہر لفظ کیلئے ایک کروڑ روپے وصول کیے ہیں، ہالی وڈ اسٹار کیانو ریوز اس بار جان وک کی شکل میں اسکرین پر نظر آئے ہیں لیکن لوگوں کو شاید یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے 169 منٹ کی طویل فلم جان وک 4 میں صرف 380 الفاظ ہی ادا کیے تھے۔ کیانو ریوز نے جان وک سیریز کی پہلی فلم میں 484 الفاظ ادا کیے تھے اور پھر ہر سیریز کے ساتھ الفاظ کی تعداد میں کمی ہوتی گئی۔ اب آنے والی نئی فلم میں ان کا طویل ترین ڈائیلاگ 14 الفاظ پر مشتمل تھا اور ہر لفظ کے بدلے انہیں 39 ہزار 473 ڈالر (پاکستانی ایک کروڑ 11 لاکھ روپے) معاوضہ ملا۔ یعنی اس فلم میں انہیں کام کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز (پاکستانی 4 ارب 25 کروڑ روپے) معاوضہ ملا۔ کیانو ریوز کو سیریز کے پہلے حصے میں کام کرنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز تک دیئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں