کراچی(شوبز رپورٹر)پاکستان کی مشہور اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن کی حافظہ ہیں اور 10 برس کی عمر میں انہوں نے قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی کے رمضان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لائبہ خان کا کہنا تھا کہ بچپن میں ہی قرآن کریم سے جڑ گئی تھی،اس وقت میں قرآن کے ساتھ بہت مصروف ہو گئی تھی اور مجھے ایسے خواب آتے تھے جیسے میں عمرے پر شاپنگ کررہی ہوں۔اداکارہ لائبہ خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جب میں قرآن حفظ کر رہی تھی تو ایک دن خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت کی اور جب میں بیدار ہوئی تو میرے جذبات ایسے ہی تھے کہ میں نے واقعی حضور ﷺ وسلم کی زیارت کی ہے۔لائبہ خان نے کہا کہ جب میں پہلی مرتبہ عمرے پر گئی اور میری پہلی نظر بیت اللہ پر پڑی تو مجھ پر ایسی کیفیت طاری ہو گئی جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا،بیت اللہ کو پہلی مرتبہ دیکھنا اتنا خوبصورت منظر تھا کہ میں یہ بھی بھول گئی کہ مجھے دعا کیا کرنی ہے؟۔