اداکار فیصل قریشی کے ڈاکٹر عامر لیاقت بارے تہلکہ خیز

کراچی(شوبز رپورٹر)پاکستان شوبز کے اداکار اور میزبان فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال سے دو دن قبل ان سے بات کرنے اور سمجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اداکارفیصل قریشی نے نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران معروف ٹی وی اینکر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مرحوم رکن قومی اسمبلی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے انتقال سے صرف 2 دن قبل ان کی عامر لیاقت سے انتہائی مایوس کن بات چیت ہوئی تھی۔فیصل قریشی نے بتایا کہ عامر لیاقت کی کچھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان سے بات کرنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں مانے اور ملنے سے منع کر دیا۔اداکار نے بتایا کہ عامر لیاقت نے انتقال سے 2 دن قبل اچانک فون کیا اور کہا کہ میں جارہا ہوں،جس پر ہم سب پریشان ہو گئے اور انہیں سمجھایا کہ ایسی باتیں نہ کریں،مفتی صاحب نے بھی سمجھایا مگر ڈاکٹر عامر نے یقین کے ساتھ کہا کہ اب وہ نہیں رک پائیں گے۔فیصل قریشی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے ملنے اور انہیں گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاکہ ساتھ بیٹھیں،کچھ باتیں کریں مگر ملاقات نہیں ہو سکی اور اگلے ہی دن ان کے انتقال کی خبر آ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں