مادھوری ڈکشت نے بھارتی تاریخ کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ فروخت کر دیا


ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ مادھوی ڈکشٹ نے اپنا قیمتی اپارٹمنٹ فروخت کر دیا ہے ، جس نے بھارتی تاریخ کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق بھارتی اداکار ہ نے اپنا اپارٹمنٹ 369 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کیا ہے جسے مشہور کمپنی فیمی کیئر کے بانی اور صنعت کار جے پی تپاریا کے گھر والوں نے خریدا ہے ، یہ عالیشان تین منزلہ اپارٹمنٹ جنوبی ممبئی میں واقع مالابار ہلز میں واقع ہے ، جو کہ لودھا مالابار رہائشی ٹاور کے 26 ویں، 27 ویں اور 28 ویں فلور پر واقع ہے۔ اس تین منزلہ اپارٹمنٹ کا سائز 27 ہزار 160 مربع فٹ ہے جسے فی مربع فٹ ایک لاکھ 36 ہزار انڈین روپے میں خریدا گیا ہے۔ یہ فی مربع فٹ کی بنیاد پر انڈیا کا سب سے مہنگا رہائشی اپارٹمنٹ بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں