مرکزی مسلم لیگ سب پر بازی لے گئی,PMMLSehriDrive# کا ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا
#PMMLSehriDrive سماجی رابطے کی ایپ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے #PMMLSehriDrive ”پاکستان ٹائم “ کے مطابق
#PMMLSehriDrive
کے نام سے ٹرینڈ لانچ کیا گیا جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور حصہ لیا ،اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پاکستان بھر میں لاکھوں لوگوں کے لیے فی سبیل اللہ سحری و افطاری کا اہتمام کرنا نہایت شاندار اقدام ہے ، اس وقت پورے ملک میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جو قوم کی نمائندہ جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور قوم کی حقیقی پریشانیوں سے مکمل واقف ہے ، اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ طہ منیب کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں سحری و افطاری کا اہتمام کرنے کا مقصد اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے ، مہنگائی کی چکی پسی قوم کو سحر وافطار کے پروگرامات سے معاشی ریلیف ملا ہے، سوشل میڈیا پر #PMMLSehriDrive میں اب تک 50 ہزار سے زائد ٹوئٹس کی گئی ہیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی بجائے عملی اقدامات کر رہی ہے اور پورے پاکستان کے طول و عرض میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی زیرِ سرپرستی سحری قوم کی دہلیز پر پہنچانا سفید پوش گھرانوں کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے- سوشل میڈیا پر ایک حنظلہ نوید نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #PMMLSehriDrive استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ جیسی ایک نئی سیاسی جماعت نے قوم کے لیے وہ کچھ کر دکھایا ہے جو 75 سال میں کسی سیاسی جماعت نے نہیں کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ #PMMLSehriDrive ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں