اسلام آ باد (کرائم رپورٹر ) ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں، وکلا کے لباس میں شرپسند عناصر کے داخلے کا خدشہ ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق سپریم کورٹ میں الیکشن التوا کیس کی اہم سماعت سے قبل داخلے کے لیے چیکنگ کی جاری ہے۔ سپریم کورٹ میں وکلا کے داخل ہونے کی کوشش پر اسلام باد پولیس نے وکلا کو روک دیا جس کے بعد وکلا اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وکلاءکے عدالت عظمیٰ آنے پر کوئی پابندی نہیں،عدالت عظمیٰ کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھیں،عدالتی احاطے میں داخلہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی اجازت کے ساتھ مشروط ہے، جن کا نام لسٹ میں موجود ہے ان کو ہی عدالت میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ وکلا اور صحافیوں کو سپریم کورٹ میں داخلے سے قبل شناخت کروانی پڑے گی۔ داخلے کے لیے سپریم کورٹ انتظامیہ کی اجازت لازمی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وکلا سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد وکلا کے لباس میں غیر معروف افراد پر نظر رکھیں۔ پولیس اہلکار دورانِ چیکنگ شائستگی کا مظاہرہ کریں۔سپریم کورٹ میں داخل ہونے والے صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں،شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع پکار 15 پر دیں۔