برطانوی باکسر عامر خان پر دو سال کی پابندی عائد

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسرعامرخان پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں دو سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2022 میں عامر خان کا برووک کے ساتھ فائٹ میں ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا اور اس میچ کے بعد عامرخان نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔برطانوی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے مطابق عامر خان دو سال تک کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں