نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، قومی سکواڈ کا اعلان،کپتانی کے فرائض کون دے گا؟ خبر آگئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، دونوں فارمیٹ میں کپتانی کی ذمہ داری بابر اعظم کے سپرد،شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ہین شاہ آفریدی کی طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ہو گی۔قومی ٹیم میں حارث روف اور فخر زمان ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی بھی واپسی ہوئی ہے۔تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔

”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں 14 اپریل سے 7 مئی تک ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی جائیگی۔بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بطور کپتان اپنی معمول کی خدمات جاری رکھیں گے، شاداب نائب کپتان کے طور پر اپنی اصل پوزیشن پر واپس آجائیں گے۔
شارجہ میں شاندار پرفارمنس کے بعد تین نوجوان گنز احسان اللہ، صائم ایوب اور زمان خان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ احسان اللہ کو بھی کیریئر میں پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔سکواڈ 6 اپریل کو لاہور میں جمع ہوگا جہاں تربیتی کیمپ 7 اپریل کو شروع ہوگا۔قومی ٹیم میں شاہین آفریدی، حارث روف اور فخر زمان ، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
ٹی 20سکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، فخر زمان اور حارث روف شامل ہیں،افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز اور محمد رضوان بھی ٹی20 اسکواڈ کاحصہ ہیں۔
نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین آفریدی، شان مسعود اور زمان خان بھی ٹی20اسکواڈ میں شامل ہونگے۔
ون ڈے سکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رو¿ف،حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر شامل ہونگے،نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔عباس آفریدی، طیب طاہر اور ابرار احمد ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں