اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر سیلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ آل راونڈر عماد وسیم نے کہا کہ اگر انہیں سلیکٹرز کی جانب سے بغیر کسی وجہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ مجھے قومی ٹیم سے باہر رکھا گیا، میرے پوچھنے پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن میں دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا۔عماد وسیم نے کہا کہ کیرئیر کے اس مرحلے پر ہوں کہ اگر بورڈ مجھے بغیر کسی وجہ پلئینگ الیون میں شامل نہیں کرتا تو اپنی جنگ لڑوںگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سے دور رہتے ہوئے مجھے کبھی کوئی مالی نقصان نہیں ہوا، درحقیقت میں نے پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے جتنا کمایا ہوگا اس سے 10 گنا زیادہ کمایا۔آل راونڈر نے کہا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے، اگر میں وہ بالر ہوتا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کنڈیشنز پر میرے حق میں نہیں اور آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹی20 لیگز مجھے معاہدے نہ کرتیں۔
