اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے الزام لگایا ہے کہ چیف جسٹس نے عمران خان کو فائدہ دینے کیلئے آئین اور قانون کی خلاف ورزیاں کیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اختیار کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال پیدا کردی۔ججز نے چیف جسٹس کے طرزعمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں،اس سے پہلے کسی چیف جسٹس پر مس کنڈکٹ کے ایسے الزامات نہیں لگے۔تحریک انصاف کی جانب ان کا جھکاو¿ واضح ہے،چیف جسٹس عمرعطابندیال کو استعفیٰ دینا چاہئے۔واضع رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر چکی ہیں۔
