ہر یانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ایسے کئی لوگ ہیں جو کہ اپنے حیرت انگیز عمل اور داستان کی وجہ سے سب میں مقبول ہو جاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی بوڑھے رامجیت راگھو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے جو کہ 96 سال کی عمر میں والد بن گئے ہیں۔حیرت انگیز طور پر رامجیت نے بچے پیدا کرنے کا ریکارڈ بھی قائم نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان کی آخری اولاد ہے۔جب ان کا موقف سامنے آیا کہ انہیں بیٹی کی خواہش نہیں ہے کیونکہ بیٹی پریشانی پیدا کر دیتی ہے جبکہ میں خوش ہوں کہ دونوں بیٹے پیدا ہوئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے کسان رامجیت کے ہاں 2010 میں پہلی اولاد پیدا ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے وکرم جیت رکھا تھا۔ اس وقت اہلیہ کی عمر 60 سال تھی۔
تاہم اب ان کے ہاں ایک اور بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے رنجیت رکھا ہے۔ 96 سال کی عمر میں دوبارہ والد بننے والے رامجیت کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی مزید بچے پیدا کرنے کے قابل ہیں تاہم فالحال وہ دو بچوں کی پرورش پر ہی توجہ دیں گے، لیکن مستقبل میں ایک اور اولاد کا ارادہ ضرور رکھتے ہیں۔ تاہم اس سب میں اب ان کی عمر اتنی ہو گئی ہے کہ وہ اولاد کا سکھ ا±س طرح نہیں محسوس کر سکتےجو جوانی کی عمر میں والد محسوس کر سکتا ہے۔سبزیوں اور پھلوں پر زندگی گزر بسر کرنے والے رامجیت نے اس وقت سب کو حیران کیا جب ان کا مو¿قف سامنے آیا کہ انہیں بیٹی کی خواہش نہیں ہے کیونکہ بیٹی پریشانی پیدا کر دیتی ہے جبکہ میں خوش ہوں کہ دونوں بیٹے پیدا ہوئے۔