وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات ،اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ذرائع سے ملنے والی اطلاع میں وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے درمیان ون آن ون ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل ملاقات ہوئی، جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات و نشریات نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان نے قومی سلامتی پر بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں