سلمان خان کا دھمکیوں کے بعدایسا اقدام کہ اس کے دشمن دنگ رہ جائیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد اپنی حفاظت کے لیے جدید ترین اور انتہائی قیمتی بلٹ پروف گاڑی خرید لی ہے۔ دبنگ خان کو جب دھمکی آمیز ای میلز ملی تھیں تو اس کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا۔

”پاکستان ٹائم “ کے مطابق بھارت کے مو¿قر انگریزی جریدے انڈیا ٹو ڈے اور رائزنگ بی ڈی ڈاٹ کاممیں کہا گیا ہے کہ بجرنگی بھائی جان نے اپنی سیکیورٹی کے لیے جس گاڑی کا انتخاب کیا ہے وہ بھارت میں دستیاب ہی نہیں ہے اور اسے بیرون ملک سے درآمد کیا گیا ہے۔سلمان خان نے نسان پیٹرول ایس یو وی گاڑی اپنے لیے پسند کی ہے جسے اس کے مینو فیکچرر نے بھارت میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا ہے البتہ یہ گاڑی گلف میں بہت مقبول ہے۔ اس گاڑی کو جنوبی ایشیا میں دستیاب مہنگی ترین گاڑی شمار کیا جاتا ہے اور امرا اپنی سیکیورٹی کے لیے اسے منتخب کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان کو جب دھمکی آمیز ای میلز ملی تھیں تو اس کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا۔واضح رہے کہ اداکار سلمان خان آجکل اپنی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں