اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے حکومت سے آئینی وقت پر انتخابات کروانے اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے کا مطالبہ کردیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے تو پھر پی ٹی آئی سے بات چیت کرنے میں کیا مسئلہ ہے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ کوئی کال آئے بغیر ہی پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع کردے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم مودی سے بات کرسکتے ہیں تو آپس میں کیوں بات نہیں کرسکتے، حکومت غیر ضروری لڑائیوں میں وقت ضائع کیے بغیر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے اور آئینی معاملات پر بات چیت کریں‘۔
