اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع نے کہا ہے کہ مشکوک شخص 3 روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہاوس میں داخل ہوا جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا۔ ”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور یہ شخص خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی ملزم سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ مشکوک شخص کیسے وزیراعظم ہاوس میں داخل ہوا، اس حوالے سے سیکورٹی ادار ے کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔
