لاہور(شوبز ڈیسک )معروف ماڈل و اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لوگوں نے ان کی اور اداکار سمیع خان کی شادی کی دعائیں مانگیں تھیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق حال ہی میں فضا علی نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس کی میزبانی سمیع خان کر رہے تھے۔ اس دوران فضا علی نے بتایا کہ وہ اور سمیع خان ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہے تھے جس میں اداکار مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے ایک مزار پر گئے جہاں لوگ ان کے گرد جمع ہو گئے جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو مزار کے عقب میں موجود درخت پر دھاگے باندھ کر دعا کر رہے تھے کہ میری اور سمیع خان کی شادی ہوجائے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ سمیع اچھا آدمی نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ اس سے شادی کر لیں۔