اسلام آباد(وقائع نگار)پنجاب کی نگران حکومت نے چھوٹی عید سے پہلے ہی سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی، عید الفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو ماہ اپریل کی تنخواہ و پنشن 17 اپریل کو ادا کرنے کے احکامات جاری۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نگران حکومت پنجاب نے عید الفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو ماہ اپریل کی تنخواہ اور پنشن 17 اپریل کو ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں،اس بابت محکمہ خزانہ نے بھی باقاعدہ احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی؟ کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر تے ہوئے عید کے لئے 4 سے 5 چھٹیاں دینے کی ممکنہ تجویز وزیراعظم ہاوس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے،چھٹیوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم اگلے ہفتے کریں گے کہ کب تک چھٹیاں دی جائیں؟اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ 22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے،کابینہ ڈویژن وزیر اعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
