لاہور(وقائع نگار خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جس پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چیف جسٹس نے آئین کی پاسداری کی وہ کیوں استعفیٰ دیں؟ آئین کو پامال کرنے والے وزیر اعظم شہباز شریف استعفیٰ دیں، نواز شریف کس منہ سے چیف جسٹس سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہ ایک بار پھر 90ءوالی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) نے اپنی غیر آئینی روش نہ بدلی تو عوام راست اقدام کریں گے، ادارے اتنے کمزور نہیں کہ ایک صوبائی الیکشن میں سکیورٹی نہ دے سکیں، آج سے زیادہ مشکل حالات میں بھی فوج نے الیکشن میں سکیورٹی دی، سپریم کورٹ نے اداروں کی رپورٹ دیکھ کر ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ دیا۔
