ایسا الیکشن قبول نہیں کریں گے جس میں ۔۔۔۔۔جاوید لطیف نے دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ایسا الیکشن قبول نہیں کریں گے جس میں ن لیگ کی قیادت رِنگ سے باہر ہو ،یہ کیسا انصاف ہے کہ ن لیگ کی قیادت کو الیکشن کے رِنگ سے باہر رکھا جائے اور لاڈلے کی ہر قسم کی ضرورت پوری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئین بےگناہ کو تاحیات نااہل قرار دینے کی اجازت نہیں دیتا، آج ریفرنس دائر کرنے کے جتنے بھی فیصلے ہورہے ہیں اس کے پیچھے نوازشریف کھڑا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2018 میں نواز شریف اور لیگی قیادت کو سیاسی میدان سے باہر رکھ کر انتخابات کروائے گئے اور اب بھی ایسی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب ہم ایسا نہیں ہونے دینگے، عمران خان بیرونی قوتوں کا ایجنٹ ہے، نظریہ ضرورت کا بے دریغ استعمال نقصان دہ ہے۔میاں جاوید لندن میں نواز شریف سے ملاقات بعد لاہورپہنچے ، ماڈل ٹاو¿ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ نواز شریف آئین کے تحفظ اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کر سکتے ہیں، ہر زیادتی پر خاموش رہنے والے نواز شریف بہت جلد لب کشائی کر سکتے ہیں۔جاوید لطیف کا کہناتھاکہ عمران خان بیرونی قوتوں کا ایجنٹ ہے، آئی ایم ایف سمیت دیگر ادارے نئی شرائط لگا کر پاکستانی اداروں پر دباو¿ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ملکی مفاد کیخلاف باتیں منوائی جا سکیں۔ عمران خان کی سہولت کاری اب بھی جاری ہے۔جاوید لطیف کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ کو فل کورٹ بنا کر بھٹو کے عدالتی قتل اور نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی تلافی کرنی چاہیے تھی۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے سوال پر جاوید لطیف نے کہا کہ کیا ثاقب نثار کی باقیات ختم ہو گئی ہیں کہ نواز شریف واپس آ کر جیل میں زہر دیے جانے کا رسک لیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں