ابوظہبیّ(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ان دنوں شہزادی شیخہ مہرہ اور شیخ مانع کی شادی کے چرچے ہیں . غیرملکی میڈیا کے مطابق شیخہ مھرہ متحدہ عرب امارات کی وزیراعظم و نائب صدر کی بیٹی ہیں جن کی حال ہی میں شیخ مانع کے ساتھ شادی ہوئی ہے .
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شیخہ مھرہ اور شیخ مانع نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک نظم شیئر کی جو کہ دولہا کے والد نے لکھی . رپورٹس کے مطابق شیخہ مھرہ 1994 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن مکمل کی ہے .
