سلاؤ(نمائندہ خصوصی)یو کے اسلامک مشن(آئی ایم) سلاؤ کے زیر اہتمام بڑے فیملی کمیونٹی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں مسلمانوں کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں غیر مسلموں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔افطار ڈنر میں سلاؤ سے ممبر پارلیمنٹ ٹن ڈیسی اور سلوؤ بارو کونسل کے درجنوں موجودہ و سابق کونسلرز نے شرکت کی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق یوکے اسلامک مشن سلاؤ کے زیر اہتمام افطار ڈنر میں سلاؤ سے مسلمان اور غیر مسلم کمیونٹی مرد خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ ٹَن ڈیسی نے کہا کہ یوکے اسلامک مشن امن بھائی چارے اور چیریٹی کے شعبوں میں برطانیہ اور بین الاقوامی سطح پہ بہترین کام کر رہی ہے جو کہ کسی بھی معاشرے کے لئے بہت ضروری ہے،ایسی تنظیمیں کسی بھی سوسائٹی کی تعمیر اور تربیت کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو کے اسلامک مشن کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد عارف،مولانا عثمان انصاری اور برانچ کے صدر چوہدری ابرار حسین نے رمضان کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے علاوہ یو کے اسلامک مشن کی طرف سے ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے حاضرین کو بتایا،تقریب میں شریک کمیونٹی اور کونسلرز کی طرف سے یو کے اسلامک مشن کے کاموں کو بہت سراہا گیا۔ایونٹ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شریک ہوئی۔تقریب کے اختتام پہ شرکاء کو افطار ڈنر کروایا گیا اور مہمانوں کو گفٹ ہیمپرز دئیے گئے جس میں قرآن پاک اور اسلامی تعلیمات کی کتب شامل تھیں۔افطار ڈنر میں یوکے اسلامک مشن سلاؤ کے نائب صدر ظفر شاہد،سیکرٹری عبید محمد،سیکرٹری انفارمیشن موسٰی وڑائچ،آصف تارڑ ،تنویر سعید،کاشف جعفری،محمد شاہنواز،نعمان درانی،محمد شاہد،وقاص گجر،نظام غوری اور دیگر نے شرکت کی۔