شمعون عباسی سے تعلقات،اداکارہ مائرہ خان نے زبان کھول دی

لاہور(شوبز رپورٹر )شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے اداکار شمعون عباسی کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں بات کی ہے۔ گزشتہ روز یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کم عمر ی میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)سے اداکاری کے جوہر دیکھانے والی مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شمعون عباسی کے ساتھ کئی پراجیکٹس پر ایک ساتھ کام کیا ہے، جس میں قابیل اور دادل شامل ہیں جبکہ مزید او پراجیکٹس آنا باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمعون ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ اگر میں مشکل میں ہوں تو فون کرتی ہوں اور وہ میرے لیے ٹائم نکالتے ہیں، مجھے اس کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ ہماری ایک بہترین کیمسٹری ہے۔مائرہ نے کہا کہ اگر آپ ہمارے کرداروں کو قابیل اور دادل میں دیکھیں تو میرے دونوں کردار شمعون کے بلکل برعکس ہیں لیکن اسکرین پر ہم لوگوں کو بہترین کیمسٹری دیتے ہیں، شاید اسی لیے ایک ساتھ کاسٹ کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں