حکومت ان ایکشن، مشترکہ اجلاس سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرا لیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تاڑڑ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظوری کیلئے صدر کو بھیجا تھا، صدر نے ایک پیغام کے ساتھ بل واپس بھیجا ہے، ہم نے سپریم کورٹ کے اختیار میں اضافہ کیا، سپریم کورٹ کے معاملات میں شفافیت لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رولز آمر کے دور میں بنائے گئے تھے، ون مین شو کا اثر زائل کرنے کیلئے یہ قانون بنایا گیا، صدر مملکت نے کہا یہ قانون سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت ہے، ہم نے اختیار سپریم کورٹ کے ججز کو ہی دیا ہے، اس قانون کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ یہ قانون پہلے آنا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں