اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) اور اپوزیشن رہنما نور عالم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کے لوگوں کو پہلے حق دیا جائے اور پھر الیکشن کرائے جائیں۔رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ پارلیمنٹ پر ہر وقت حملہ ہوتا ہے، جو اس قانون کی مخالفت کرتا ہے وہ جمہوریت پسند نہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر پنجاب میں انتخابات پہلے ہوں گے تو دوسرے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہو گی۔رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ پارلیمنٹ پر ہر وقت حملہ ہوتا ہے، جو اس قانون کی مخالفت کرتا ہے وہ جمہوریت پسند نہیں۔ انہوں نے استفسار کیا امریکی سینیٹرز اور کانگریسی رہنماوں سے کون مل رہا ہے؟ الیکشن سے کوئی نہیں ڈرتا۔نور عالم خان نے دعویٰ کیا الیکشن میں دوباہ ہم جیت کر آئیں گے اور وہ باہر رہیں گے،ان کے لیڈران شہید ہوئے ہیں آپ لوگوں نے کیا کیا ہے؟ ان کے لیڈران کے ساتھ ابھی بھی زیادتیاں ہو رہی ہیں، ایک لیڈر کو باہر رکھا گیا تھا، ان کو موقع ملتا ہے تو کونسی بری بات ہے؟ جو اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں وہ ڈکٹیٹر شپ کی پیداوار ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا پارلیمنٹ میں عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کو روکا جائے۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا بینچز کی تشکیل اور سوموٹو کے اختیار میں توازن نہیں تھا، عدلیہ کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی تھیں۔
