پنجاب میں الیکشن سے عام انتخابات متاثر ہوں گے،فل کورٹ تشکیل دیا جائے،خرم دستگیر کا مطالبہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن سے عام انتخابات متاثر ہوں گے،بحران کے حل کے لئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے،تمام ججز اجتماعی دانش سے آئینی بحران کا حل نکالیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کے دور میں مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا،چاہتے ہیں 2023 کے انتخابات شفاف اور مداخلت سے پاک ہوں،چاہتے ہیں انتخابات میں سب کو برابر کا موقع ملے، 2018 کے انتخابات میں دھاندلی سے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اقتدار میں آئی، 2018 کے انتخابات کے بعد ن لیگ کو نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی دور میں ن لیگ میں توڑپھوڑ کی سازش کی گئی،پنجاب میں الیکشن سے عام انتخابات متاثر ہوں گے،پنجاب ملک کی 55 فیصد آبادی والا صوبہ ہے، پنجاب انتخابات پر چھوٹے صوبوں کو تحفظات ہیں۔وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک ساتھ انتخابات کی قرار داد منظور ہوئی، مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں اور پھرانتخابات ہوں گے،ہماری نظر میں سپریم کورٹ کا فیصلہ 4،3 کا فیصلہ ہے۔خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو 2018 میں دوتہائی سے زیادہ ووٹ ملے تھے،ہمارے فیصلوں کے پیچھے دوتہائی عوام کے ووٹ کی حمایت ہے،آئینی بحران کے حل کے لئے سپریم کورٹ فل کورٹ تشکیل دے،تمام ججز اجتماعی دانش سے آئینی بحران کا حل نکالیں،نواز شریف کو تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا گیا،چاہتے ہیں وہی معیار دوسرے وزرائے اعظم پر لاگو ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں