میں 8برس ایسے شخص کے ساتھ رشتے میں تھی جو دن رات مجھے۔۔۔۔عائشہ عمر کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ تقریبا 8 برس ایک ایسے شخص کے ساتھ رشتے میں تھیں جو دن رات ہراساں کرتا تھا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں اپنی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کی ایک ایسے انسان کے ساتھ بات پکی ہونے والی تھی جسے دن رات گالیاں دینے کی عادت تھی،وہ کہتا تھا کہ میں پیار میں بھی گالیاں دیتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ وہ تقریبا 8 برس تک اس گمان میں تھیں کہ وہ اپنے پیار سے اس شخص کو راہ راست پر لے آئیں گی،اس کی عادات بدل دیں گی اور وہ ٹھیک ہوجائے گا لیکن انہیں اپنی غلطی کا اس وقت احساس ہوا جب بات گالم گلوچ سے آگے بڑھ کے جسماتی تشدد پر آ گئی،جس پر انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنا ٹھیک سمجھا۔عائشہ عمر نے بتایا کہ انہیں اس صدمے سے نکلنے میں بہت وقت لگا انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال اس شخص کی وجہ سے برباد کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں