اداکارہ ارمینا رانا کے شوہر کا مسلم لیگ ن سے معافی کا مطالبہ

کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ ارمینا رانا خان کے شوہر فیصل رضا خان نے ٹوئٹر پرن لیگ کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی تصویر پوسٹ کرنے پر پارٹی سے معافی کا مطالبہ کردیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اداکارہ ارمینا رانا کے شوہر فیصل رضاخان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ‘ن لیگ کی قیادت، آپ اس اکاﺅنٹ کے ذمہ دار ہیں، آپ نے میری اہلیہ کو ٹرول کرنے کے لیے میری نوزائیدہ بیٹی کی تصویر پوسٹ کردی،آپ لوگوں نے شرافت کی تمام حدود پار کردی ہیں۔انہوں نے لکھا ‘میری بیٹی اور مجھے پاکستان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن ایک باپ کی حیثیت سے میں اپنے بچے کی حفاظت کروں گا، اپنے اس عمل پر فوری طور پر معافی مانگیں۔ واضح رہے چند روز قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کیساتھ پی ٹی آئی کی خاتون کی نامناسب گفتگو کی وائرل ویڈیو پر ارمینا خان نے ردعمل دیتے ہوئے خاتون کے اس عمل کو سراہا تھا۔ارمینا کی اس ٹوئٹ پر کئی صارفین نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ یہ آزادی اظہار نہیں بلکہ کسی کی تذلیل کرنا اور گھٹیا حرکت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں