رنبیر کی کیا اوقات ہے؟عرفی جاوید نے اداکار کو نشانے پر رکھ لیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کی متنازعہ اداکارہ عرفی جاوید رنبیر کپور پر پھٹ پڑیں ، کہا کہ رنبیرکپور کی کیا اوقات، کرینہ نے تو میرے فیشن کی تعریف کی۔ عرفی جاوید خبروں میں رہنے کا کوئی موقع کبھی نہیں گنواتیں اس مرتبہ انہوں نے بالی ووڈ اسٹار رنبیرکپور کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔ عرفی نے کہا کہ وہ اپنے فیشن کے انتخاب پررنبیر کی رائے کی پرواہ نہیں کرتی ہیں ۔ کیونکہ کرینہ کپور نے اسی شو میں ان کی تعریف کی۔ عرفی نے کہا کہ وہ ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں یہ احساس ہوا کہ انہوں نے زندگی میں کچھ کیا ہے، عرفی نے کہا کہ بھاڑ میں جائے رنبیر کپور، کرینہ نے تو میری تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں