بنوں (وقائع نگار خصوصی)سیکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 اپریل کی رات کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورار میں خفیہ معلومات پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران تینوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے،مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم تھے۔
