بلاول بھٹو سے سعودی سفیر اور کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات،کیا گفتگو ہوئی؟جانئے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکینلون کی ملاقات ہوئی ہے،دونوں ملکوں کے سفیروں کی وزیر خارجہ سے ہونے والی الگ الگ ملاقاتیں میں دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے ملاقات میں سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکینلون کی ملاقات.پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال۔اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے.وزیرخارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں