لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے وکلاءاور عوام کو دن 11 بجے سپریم کورٹ کے باہر پہنچنے کی کال دے دی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آج سے روزانہ کی بنیاد پر دن 11 بجے عوام اور وکلاءچیف جسٹس آف پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے سپریم کورٹ کے باہر پر امن احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ وکلاء اور عوام اپنے ہمراہ پلے کارڈز بھی لے کر آئے جس پر ” چیف تیرے جاں نثار بے شمار بے شمار“ ، ہم آئین بچانے نکلیں ہیں آو¿ ہمارے ساتھ چلو“ اور ” نظریہ ضرورت نا منظور“ جیسے نعرے درج ہونے چاہیئں۔
