پشاور(کرائم رپورٹر)کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے تختہ بیگ چیک پوسٹ خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 6 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد تختہ بیگ چیک پوسٹ خودکش دھماکے میں ملوث تھے،تختہ بیگ دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں ملوث مزید 2 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔
