کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے انہیں چند روز قبل ایک اور گھر تحفے میں دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق حال ہی میں شوبز کی خوبصورت جوڑی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ شو کے دوران میزبان نے فلک سے سوال پوچھا کہ آپ نے سارہ خان کو اب تک کیا مہنگا تحفہ دیا ہے؟ اس پر فلک شبیر نے کہا کہ اس کا جواب تو سارہ خان ہی دیں گی جس پر سارہ خان نے بتایا کہ فلک نے شادی پر منہ دکھائی میں مجھے ایک گھر تحفے میں دیا تھا اور اب بھی انہوں کچھ دن قبل مجھے گھر تحفے میں دیا ہے۔ سارہ خان کا مزید بتانا تھا کہ کچھ دن قبل فلک شبیر نے مجھے ہیرے کی انگوٹھی بھی تحفے میں دی ہے۔سارہ خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد فلک شبیر نے ہی مجھے مہنگے مہنگے برانڈز سے متعارف کروایا ہے، فلک کی عادت ہے جب کہیں باہر ملک جاتے ہیں تو واپسی پر میرے لیے مہنگے جوتے، پرس، کپڑے کچھ نہ کچھ ضرور لاتے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/04/Sarah-Khan-reveals-her-wedding-gift-from-Falak-Shabir-1200x480.jpg)