سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ایکشن تھرلر کامیڈی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

پاکستان ٹائم کے مطابق ٹریلر میں سلمان خان اور پوجا ہیگدے کے درمیان مزاحیہ اور رومانوی نوک جھوک دکھائی گئی ہے۔اس فلم میں بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں بھومیکا چاولہ،وجیندر سنگھ،شہناز گل،جیسی گل اور پلک تیواری بھی شامل ہیں۔دبنگ خان کی یہ فلم 21 اپریل عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

دوسری جانب بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کو اپنی نئی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا گانا نیﺅ لگدا کرنے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ممبئی میں منعقدہ ایک بڑے ایونٹ میں اپنی فلم کے آفیشل ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر سلمان خان نے انکشاف کیا کہ گانے نیﺅ لگدا کو مخالفت کا سامنا تھا،ہر کوئی کہہ رہا تھا کہ مجھے یہ گانا فلم کیلئے نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ اس سے پلاٹ خراب ہوگا اور یہ اسی اور نوے کی دہائی کا گانا ہے اور یہ فلم کیلئے اچھا نہیں رہے گا،ہر کسی کی مخالفت کی وجہ سے وہ ضد میں آگئے اور انہوں نے کہہ دیا مجھے یہ پسند ہے،یہ میری فلم ہے اور میں اس کو استعمال کر رہا ہوں۔نیﺅ لگدا گانا سلمان خان اور پوجا ہیگدے پر فلمایا گیا ہے اور اسے پلک مچل اور کمال خان نے گایا ہے جبکہ اسے ہمیش ریشمیا نے کمپوز کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں